مذہبی خبریں

محفل نعت پاکؐ
حیدرآباد۔ /30 ڈسمبر (راست) حافظ سید کاظم حسین پاشاہ قادری نبیرہ سجادہ نشین و خلیفہ درگاہ حضرت سید اسد اللہ قادری رحمتہ اللہ علیہ عابڈس کی زیرصدارت روبرو مسجد ریتی مالن بن صاحبہ نزد پانی کا پمپ چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ میں /31 ڈسمبر کو بعد نماز عشاء زیرسرپرستی علمائے کرام و مشایخین عظام حلقہ سلطانیہ و دف پر قصیدہ بردہ شریف محمد ایوب قریشی و ہمنوا سنائیں گے ۔ مہمان خصوصی سید محمد اولیائے حسینی مرتضی پاشاہ مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، مولانا سید آل مصطفے علی پاشاہ قادری الموسوی شرکت کریں گے ۔ دُعا نگرانِ حضرت مولانا قاضی محمد عبدالمحمود نظامی پر محفل ختم ہوگی ۔

درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء اے پی کے بموجب 31 دسمبر کو مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بعد نمازمغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی رکن عاملہ لجنتہ العلماء بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔

دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 31 دسمبر کو بعد نماز عشاء 9 تا11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری ’عظمت مصطفی ؐ ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔

عازمین عمرہ کے لیے ’ شرعی رہنمائی ‘
کی مفت تقسیم
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : مدیر ماہنامہ ندائے صالحین مفتی احمد عبدالحسیب تنویر قاسمی خطیب مسجد عامرہ عابڈس کی آسان اور عام فہم زبان میں کتاب ’ عمرہ پر جانے والے حضرات کے لیے شرعی رہنمائی ‘ منظر عام پر آئی ہے ۔ جس میں عمرہ کے فضائل اپنے مکان سے حرم شریف تک ، عمرہ قدم بہ قدم رہنمائی ، زیارت مدینہ منورہ اور عمرہ سے متعلق مسائل آسان زبان میں تحریر کئے گئے ہیں جو مفت تقسیم کی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866237861 پر ربط کریں ۔۔

 

دارالعلوم رحیمیہ کا آج جلسہ تقسیم اسناد برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : قاریہ حمیرہ جبین کی اطلاع کے بموجب مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ روبرو جونیر کالج چنچل گوڑہ میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات برائے خواتین 31 دسمبر کو 4 بجے شام ڈاکٹر رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی محترمہ قدیر النساء ، محترمہ ریشماں ، ڈاکٹر سیدہ عاتکہ طیبہ شیخ التفسیر ، مفتیہ سیدہ غوثیہ شرکت کریں گے ۔۔

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 31 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی ، جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

 

جلسہ میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : جلسہ میلاد النبیؐ 31 دسمبر بعد نماز عشاء نزد مدینہ مسجد وجئے نگر کالونی مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو مولانا سید رضوان پاشاہ قادری ، ڈائرکٹر دی قرآن اکیڈیمی اور مولانا مفتی محمد نیر اعظم اشرفی مخاطب کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب جعفر حسین معراج شرکت کریں گے ۔ مسرس محمد عمر ، محمد سہیل قادری اور محمد ذاکر اشرفی نعت شریف پیش کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ شیخ عبدالقادر کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔۔

 

محفل نعت نور مجسمﷺ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : جامع مسجد حسنین کریمین ( سالار جنگ ) کاماٹی پورہ نزد کمیلہ محفل نعت نور مجسم ﷺ کا 19 ربیع الاول بعد عشاء مقرر ہے ۔ مولانا ابوعمار عرفان اللہ شاہ نوری صدارت کریں گے ۔ نعت خواں حضرات شرکت کریں گے ۔ الحاج محمد جہانگیر قادری کنوینر کے بموجب محفل کا آغاز مولانا محمد عبدالقدیر نقشبندی کی قرات سے ہوگا ۔ ڈاکٹر اقبال شریف قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

جامع مسجد گھانسی میاں میں خطاب
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : نواب میر علی الدین خاں متولی مسجد کے بموجب یکم جنوری جامع مسجد گھانسی میاں خلوت میں مولانا عرفان اللہ شاہ نقشبندی قبل خطبہ جمعہ مقصد میلاد النبی کے عنوان پر خصوصی خطاب کریں گے ۔۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : عرس شریف مولانا شاہ محمد عبدالمقتدر صدیقی القادری فضل کا مرقد عشاق میں 19 تا 21 ربیع الاول حسب نظام العمل مقرر ہے ۔ صندل ، چراغاں ، ختم شریف بعد نماز عصر صندل شریف مولانا شجاع الدین گنبد شریف سے برآمد ہوکر بارگاہ حضرت فضل پہنچے گا ۔ ختم قرآن مجید ہوگا ۔ بعد نماز مغرب حلقہ ذکر الہیٰ ہوگا ۔ بعد ذکر الہیٰ محفل سماع ہوگی ۔ 20 ربیع الاول مغرب تا رات دیر گئے چراغاں ، محفل سماع ہوگی ۔ 21 ربیع الاول ختم شریف صبح 9 تا 11 بجے دن ختم قرآن مجید ہوگا ۔ بعد قرآن مجید 2 بجے تک محفل سماع ہوگا ۔ بعد نماز ظہر خواتین کو بارگاہ حضرت فضلؒ کی زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔ مراسم عرس شریف مولانا شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی القادری ملتانی پاشاہ سجادہ نشین و متولی مرقد عشاق و نائب صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ انجام دیں گے ۔۔

 

بزم شبان محمدیؐ کی آج محفل نعت
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : بزم شبان محمدیؐ کے زیر اہتمام 31 دسمبر کو سالانہ محفل نعت زیر سرپرستی مولانا محمد فاروق علی سہانہ گارڈن فنکشن ہال بہادر پورہ میں بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری نگرانی کریں گے ۔ مولانا محمد محی الدین قادری محمودی خیر مقدمی کلمات پیش کریں گے ۔۔

حمیدیہ میں آج انیسویں محفل میلاد النبیؐ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاءؒ کے زیر اہتمام 31 دسمبر 8 بجے تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری 26 روزہ محافل میلاد النبیؐ کے سلسلہ کی انیسویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ جناب سید محمد علی موسیٰ رضا حمیدی علی پاشاہ ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کامل نظامیہ و معاون ڈائرکٹر آئی ہرک اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ بہ عنوان ’ اہلبیت اطہارؓ ‘ مخاطب کرینگے ۔ شعراء کرام ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ بعدہ تناول تبرک ہوگا ۔ ۔

 

حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : مسلمان اسلامی کیلنڈر میں ماہ ربیع الاول کو بڑے ادب و احترام کے ساتھ منائیں اور اس ماہ اس بات کا ارادہ بھی کرلیں کہ آپؐ کی لائی ہوئی شریعت اور سنت کے عین مطابق زندگی کو گذارا جائے گا ۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری محبوب رسولؐ کو وہ تمام انعام و اکرام و اعلیٰ مرتبہ دے کر روانہ کیا اور آپؐ کی پیدائش ماہ ربیع الاول کو بڑی عظمت ، عزت و توقیر حاصل ہوئی ۔ اس ماہ میں مسلمان اپنی زندگی کو آقائے نامدارؐ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلتے ہوئے گذارنے کے لیے دوسروں کو دعوت دے گا تو یہ امر اس کے لیے نجات کا ذریعہ بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شمیم الزماں قادری بزم رحمت عالم کے عظیم الشان جشن رحمتہ للعالمینؐ سے کل رات مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جو فرسٹ لانسر چوراہا میں منعقد ہوا ۔ ایم اے مجیب صدر بزم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے نگرانی کی ۔ مولانا ابوالحسن نوری نے نعت شریف سنائی ۔ مولانا ابوالنعیم اور دیگر علماء کرام نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر مقررین نے گستاخ رسولؐ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سخت سزا کی حکومت ہند سے اپیل بھی کی ۔۔

 

جلسہ تحفظ عقائد و اعمال
حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : مسجد جیلانی میاں صاحبؒ اندرون فتح دروازہ 31 دسمبر جمعرات بعد نماز عشاء زیر صدارت جناب رفیق حسن و زیر نگرانی الحاج محمد حبیب الدین صدر انتظامی کمیٹی سالانہ جلسہ تحفظ عقائد و اعمال مقرر ہے ۔ جناب سید احمد پاشاہ قادری ، حافظ محمد صلاح الدین جاوید ناظم مدرسہ باب العلوم مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا محمد عبدالقوی ، مولانا محمد عرفان قادری ، جناب محمد عبدالمنان ، مولانا محمد فاروق شریف ، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد کے خطابات ہوں گے ۔۔

 

نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ کو شعار زندگی بنانے کی تلقین
انجمن مہدویہ میں جلسہ میلاد النبیؐ ، علماء کا خطاب
حیدرآباد۔30ڈسمبر(سیاست نیوز) جشن میلا د النبی ؐ کے ضمن میں مرکزی انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام سہ روزہ تقاریب کا انعقاد عمل میںلایا گیا۔اس سلسلہ میںمرکزی انجمن مہدویہ کی جانب سے جلسہ سیرت النبی کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی نگرانی صدر مرکزی انجمن مہدویہ جناب عادل محمد خان مہدوی نے کی جبکہ مولانا شاہ نصیر الدین شاہ نظامی مولوی کامل چن پٹنہ نے بحیثیت مہمانِ خصوصی اس جلسہ میںشرکت کی ۔مولانا سید محمد نوراللہ خوندمیری ‘ مولانا سید جلال الدین ارشد خوندمیری نے اپنے بصیرت افروز خطاب سے جوش حب نبیؐ میں اضافہ کیا۔بارگاہ رسالت مآب ؐ میں منظوم نذرانہ عقیدت سید سمیع اللہ سمیع حسینی‘ سید محمد حسین بخاری‘ سید یوسف خیال نے پیش کیا ۔ قاری محمد ہارون اکبر کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا اور جناب سید عتیق محمد خوندمیری نے صدر استقبالیہ کے فرائض انجام دئے ۔ جناب عادل محمد خان مہدوی صدر انجمن مہدویہ نے اپنے خطاب میں سرکار دوعالمؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میںشامل کرنے اور عفوودرگذر کے ساتھ زندگی گذارنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہاکہ عشق نبیؐ او رعشق آل نبیؐ کی اہمیت او ر افادیت کو سمجھنے کے لئے پیر طریقت کی صحبت اختیار کرنا بھی ضروری ہے ۔ مولانا سید شاہ نصیر الدین نظامی نے اپنے خطاب میںصحابہ رسولؐ کی محبت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ جشن میلاد النبیؐ کے ضمن میںمنعقدہ تحریری ‘ تقریری‘ نعتیہ اور کوئز مقابلوں میں سرفہرست آنے والے طلبہ میںانعامات کی بھی تقسیم عمل میںلائی گئی۔

 

بارکس میں چوتھی سالانہ محفل نعتؐ شہہ کونین و سماع
حیدرآباد ۔ 30ڈسمبر۔ ( راست) حبیب عباس بن احمد رفیع کے بموجب زیرنگرانی الحاج حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 19 ربیع الاول مطابق 31 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء حبیب احمد بن عبداﷲ رفیع المرغنی کی رہائش گاہ (بیت النور) قریب مسجد رحمتین ، چندرائن گٹہ بالاپور روڈ چوتھی سالانہ محفل بمسرت جشن ولادت نبی کریم ﷺ و برائے ایصال ثواب حبیب علوی بن سالم العطاس و حبیب ہادی بن عباس مرحوم ایک عظیم الشان محفل نعت شہ کونینﷺ و محفل سماع منعقد ہوگی جس میں صرف مدعو نعت خواں حضرات الحاج اکبر خاں اکبرؔ ، شیخ نعیم ، قاضی حبیب صالح جنیدی،شیخ داؤد قادری ابوالعلائی، تاج الدین سعید ابوالعلائی ، حبیب علی رفیع ، مرزا کریم بیگ ، حبیب صالح البحر ، حبیب مصطفی العیدروس ، حبیب سہیل العیدروس و حبیب محمد بن عیدروس العطاس نعت شریف و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جماعت قصیدہ بردہ شریف نور محمدی بارکس دف پرمسحور کن انداز میں نعت شریف و مناقب پیش کریں گی۔ محفل کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوگا ، کمسن طلبہ ثناء خوانی کریں گے ۔بعد محفل نعت ؐ محفل سماع منعقد ہوگی جس میں ساز پر مشہور و مایہ ناز قوال استاد عتیق حسین خان بندہ نوازی کلام پیش کریں گے ۔ حضرت مولانا سید اولیاء حسینی المعروف مرتضیـ پاشاہ صاحب قبلہ بصیرت افروز خطاب فرمائیں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا الحاج عبدالرحیم بن احمد القرموشی کامل جامعہ نظامیہ، مولانا حبیب عبدالرحمن بن حامد الحامد ، مولانا سید عبدالرحمن حسن قادری ، جناب سید احمد پاشاہ بغدادی ، جناب محسن بن عبداﷲ قرموشی ، جناب عبید بن عثمان العمودی ، جناب حسن منصور بن وھلان ،جناب علی نہدی ،جناب حبیب عمربن سالم  العطاس ، جناب حبیب حسن بن سالم العطاس ، جناب مرزا سلیم بیگ (گرو) چیرمین نشاء ٹی وی شرکت کریں گے ۔ سلام پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گا۔ مزید معلومات 9848225685 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔محفل کی ریکارڈنگ نشاء اسلامک پر دکھائی جائیگی ۔ داعی محفل نے نعت خواں و باذوق سامعین سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

 

نبی کریمؐ کی تعلیمات کو عام کرنے مہم ، اسلام کو بدنام کرنے کی سازش کی مذمت
جماعت اسلامی کی محاذی تنظیم اسلامک انفارمیشن سنٹر کے پوسٹرس ، مثبت نتائج برآمد

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) دنیا بھر میں اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں بالخصوص اسلام کو تشدد سے مربوط کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے مثبت انداز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کی محاذی تنظیم اسلامک انفارمیشن سنٹر کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔ احادیث مبارکہ کے علاوہ اسلامی تعلیمات کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے انگریزی و تلگو زبان میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلامک انفارمیشن سنٹر کی جانب سے پوسٹرس کے علاوہ آر ٹی سی بسوں پر مکمل احادیث و تعلیمات تحریر کرتے ہوئے مخالفین کا مؤثر جواب دیا جارہا ہے۔ مختلف گوشوں سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششوں پر اعتراض کے بجائے دین حق کی حقیقی تعلیمات سے دنیا کو روشناس کروانے کے لئے کی جارہی ان کوششوں کے طور پر آٹوز کے پیچھے پوسٹرس چسپاں کئے جارہے ہیں اور مختلف روٹس بالخصوص غیر مسلم علاقوں میں چلائی جانے والی آر ٹی سی بسوں کو حاصل کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات بالخصوص اسلام میں تشدد کی مذمت، صلہ رحمی، مزدور کے حقوق، خواتین کے حقوق، آداب و احترام کے متعلق تعلیمات کی تشہیر کی جارہی ہے۔ ان تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے طور پر اسلامک انفارمیشن سنٹر کی جانب سے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے متعلق مزید جاننے کے لئے ٹول فری نمبر 1800 2000 787 فراہم کیا گیا ہے جس پر مختلف زبانوں میں ابنائے وطن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات سے واقف کروایا جارہا ہے۔ دور حاضر میں اس طرح کے اقدامات کی مختلف گوشوں سے سراہنا کی جارہی ہے اور اس طرح کی مہم کو نہ صرف جوابی مہم قرار دیا جارہا ہے بلکہ اسے ایک بہترین دعوتی امر سمجھا جارہا ہے جوکہ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے دین کی تعلیمات دیگر ابنائے وطن تک پہونچائے۔ ان تعلیمات کو دیگر ابنائے وطن تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ عصری ٹیکنالوجی کا استعمال تصور کیا جارہا ہے اور گزشتہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کی جانب سے "Inspired by Muhammed (PBUH)” کے عنوان سے ہائش ٹیاگ بناتے ہوئے ٹوئٹر اور فیس بُک پر تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کو عام کرنے کی زبردست تحریک چلائی گئی جس کے بہترین نتائج برآمد ہوتے نظر آئے۔ علاوہ ازیں عیسائیوں میں موجود غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق مسلمانوں کے عقیدہ کو 25 ڈسمبر کرسمس کے موقع پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور اس مہم کے بھی بہترین نتائج سامنے آئے۔