تلنگانہ کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کرنے مرکز سے خواہش

کلواکرتی یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں ٹی آر ایس آفس میں سابقہ ناگرکرنول ایم پی مندا جگناتھم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ کی کارکردگی کی خوب سراہنہ کی اور ایسی کارکردگی کو دوسری ریاستوں کیلئے مثالی قرار دیا اور ان کے نایاب اسکیمات کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کے سی آر کی اسکیمات کو دوسری ریاستی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ان کی ان اسکیمات سے کئی غریب لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں ۔ جیسے کہ شادی مبارک ، ملازمین میں وظیفہ ، سیکوریٹی فوڈ کارڈس ، ڈبل بیڈروم مکانات کے ساتھ ساتھ واٹر گرڈ اور تمام ریاست تلنگانہ کو تین سال کے اندر اندر صاف و شفاف پینے کا پانی ہر ایک گھر کو پہونچانا ورنہ آئندہ عوام سے ووٹ نہیں ماگنا ایسے بے مثال  کئی ایک اسکیمات ہیں جن سے ریاست تلنگانہ کی عوام خوب فائدہ اٹھارہی ہے اور ریاستی حکومت کی کارکردگی کے گن گارہی ہے ۔ جس کی مثال حالیہ ورنگل انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ ٹی آر ایس کے قائدین کو جیت دلانا ہے ۔ ان سب کے علاوہ اور بھی کئی ایک کام کرنے کے ہیں لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت ہماری ریاست کے ساتھدھوکہ دہی کر رہی ہے اور اس ریاست کی ترقی سے کافی پریشان ہے جس کیلئے ہمارے کئی ایک کاموں کو روکے رکھی ہے اور سب سے بڑا افسوس تو ہمیں ریاستی کانگریس پر ہو رہا ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کو دیکھتے ہوئے بھی ہمارا ساتھ نہیں دے رہی ہے اور مرکز پر تلنگانہ کے حق کی ادائیگی کیلئے دباؤ نہیں بنارہی ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکز کی بی جے پی سرکار فوراً ہمارے فنڈ ہمارے  حوالے کرے جوکہ ہمارا حق بھی ہے ہمارے ایم پیز بار بار اس جانب توجہ دلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود مرکزی حکومت ہمارا ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے ا ور ہماری ترقی جوکہ ہمارا حق ہے اس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ہم کانگریس سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کی ترقی جوبکہ ہمارا حق ہے ۔ اس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ہم کانگریس سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے ہمارا ساتھ دیتے ہوئے مرکز پر دباؤ بنائیں کہ وہ اس ریاست کی جلد سے جلد اور خوب سے خوب تر ترقی کیلئے ہمارا حق ہمارے فنڈ ہمارے حوالے کریں ۔ ورنہ ہم اس کے خلاف احتجاج پر اتر آئیں گے اور مرکز بی جے پی حکومت کو آگاہ ہوجانا چاہئے کہ ہماری ریاست کی عوام اب کسی کے بھکاویں میں نہیں آئے گی وہ اپنا حق وصول کرنا جانتی ہے اور اگر انہیں اس کا حق نہیں ملاتو حق چھینا بھی جانتی ہے ۔ جس کی مثال ابھی حالیہ ورنگل کے انتخابات عوام نے بی جے پی اور کانگریس کو بری طرح شکست دیتے ہوئے دی ہے ہماری کارکردگی سے عوام کتنے خوش ہیں ورنگل کا انتخاب اس کا جواب ہے آگے انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی کارکردگی اور ان کے بے مثال کارفرماوں اور نہ مکمل پراجکٹ کیلئے رقم کا اجرائی وغیرہ کاموں کیلئے ان کی خوب سراہنہ کی ہے ۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی رامنا جگناتھم کے ہمراہ کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے ٹی آر ایس انچارج جئے پال یادو ، جی سرینواس ریڈی کونسلرس بی آنند کمار ، یادگیری چاری منڈل صدر وجئے گوڑ کے علاوہ پارٹی کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔