حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود ناچارم میں ایک طالبہ کی خودسوزی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ معراج جو کتہ پلی علاقہ کے ساکن محمد رسول کی بیٹی تھی ۔ انٹر سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی ہاسٹل میں زیر تعلیم تھی ۔ 10 ویں جماعت کی تکیل کے بعد ہاسٹل سے اپنے گھر واپس آئی تھی اور گھر سے کالج جاتی تھی ۔ 18 ستمبر کو کالج کے لئے گھر سے روانہ ہونے کے بعد وہ لڑکی کالج غیر حاضر ہوکر گھر واپس آگئی اور اپنے مکان میں خودسوزی کرلی ۔ اس لڑکی کو فوراً علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) فلک نما اور اپوگوڑہ علاقہ کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ ویرا ریڈی جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ ناگاپلی رنگاریڈی ضلع کا ساکن تھا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق فلک نما اور اپوگوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ویرا ریڈی ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔