انتقال
حیدرآباد یکم / ستمبر ( راست ) محترمہ شہناز بیگم اہلیہ جناب مرزا قادر بیگ ( المعروف بابو بھائی ) کا مختصر علالت کے بعد آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 ستمبر چہارشنبہ 9 بجے دن مسجد نلہ گنٹہ ٹہ سکندرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ روضتہ الاصفیاء بوٹس کلب میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ جناب مرزا بابر بیگ ، جناب مرزا انور بیگ ، جناب مرزا اسلم بیگ کی والدہ اور جناب محمد صدیق ( رکن جماعت اسلامی نامپلی ) کی خوشدامن تھیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8886414999 اور 9391314561 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔
حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب مرزا کریم بیگ صاحب مرحوم موذن مسجد سلطان جہاں بیگم مصری گنج کا بعمر 70 سال مختصر علالت کے بعد 29 اگست بروز ہفتہ انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد حضرت بلالؓ جہاں نما میں مولانا مطیع الرحمن نے بروز اتوار بعد نماز ظہر پڑھائی ۔ تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزند ایک دختر شامل ہیں ۔ 4 ستمبر بعد جمعہ کمیٹی کی جانب سے مسجد سلطان جہاں بیگم مصری گنج میں دعائیہ نشست مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9985804957 ۔ 9492064531 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ یکم ستمبر ۔ ( راست ) بستی بارکس کی علمی شخصیت مولوی احمد بن عبدالرحمن قرموشی مرحوم سابق خطیب جامع مسجد بارکس کی زوجہ محترمہ الحاجہ افضل النساء بیگم کا آج یکم ستمبر بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 ستمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ فخر بارکس مولانا عبداللہ بن احمد القرموشی مرحوم کی والدہ محترمہ تھیں ۔ پسماندگان میں مولانا عبدالرحیم بن احمد القرموشی کامل جامعہ نظامیہ کے علاوہ دیگر دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات 9652046846 یا 9392414831 سے حاصل کریں ۔