80 ویںسالگرہ ، حنیف محمد پی سی بی سے ناراض

کراچی ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حنیف محمد جنہیں برصغیر کا اصل لٹل ماسٹر کہا جاتا ہے،انہوں نے اپنی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سے شکایت کی ہے کہ 1957 ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی جانے والی ان کی ٹریپل سنچری کو بورڈ ابھی تک تہنیت پیش نہیں کیا ہے۔ حنیف محمد کی 80 ویں سالگرہ اگرچیکہ ہفتہ کو ہی تھی لیکن انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی تقریب منعقد کی جس کے میزبان ان کے بیٹے تھے۔