640 گرام سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 640 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب کپل رام لال آج صبح شارجہ سے فلائیٹ نمبر G90458 کے ذریعہ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا جس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 640 گرام سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ۔ جن کی مالیت تقریبا 18 لاکھ کو ضبط کرلیا اور کپل رام لال کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔۔

بیوی سے فون پر بات چیت
کے بعد شوہر کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /25 جون ( سیاست نیوز) بیوی سے فون پر بات چیت کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ایس این چاری نے یہ انتہائی اقدام کل رات کیا ۔ جہاں اس نے بیوی سے بات چیت کے بعد کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق چاری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا مولاعلی میں رہتا تھا ۔ /20 جون کے دن وہ اپنے رشتہ داروں کے یہاں ایک شادی کی تقریب میں گیا تھا اور بیوی اس کے ساتھ نہیں آئی تھی اور کل رات چاری کی اس کی بیوی سے فون پر بات ہوئی تھی جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی ۔