6 سال بعد سنچری ، شعیب نے اپنی اننگز والدہ کے نام معنون کردی

لاہور ۔28 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کیخلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنیوالے آل راونڈر شعیب ملک نے 6سال بعد ونڈے میں بنائی جانے والی سنچری اپنی والدہ کے نام معنون کردی۔ ملک کے بموجب ہمالیائی نشانے کے تعاقب میں زمبابوے نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ تیسرے نمبر سمیت کسی بھی مقام پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ زمبابوے کے خلاف پہلے ونڈے کے ہیرو شعیب ملک نے کہاکہ طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی پر پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتا تھااور سنچری پر مسرور ہوں۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کروانے پر وقار یونس اور مشتاق احمد کا شکرگزارہوں۔