6 تا 16 سال کی عمر تک کے لڑکے ، لڑکیوں کیلئے GHMC کاسمر کیمپ

حیدرآباد 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) GHMC گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت حیدرآباد سکندرآباد کے بلدی حدود میں مختلف پلے گراونڈس اور انڈور اسٹیڈیم اور کھلے میدان میں اسپورٹس کوچنگ کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔ انڈور گیمس میں کیرم ،ٹینس ، بیاڈ منٹین اور شطرنج کیلئے کوچس کے خدمات حاصل کرتے ہوئے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ کمشنر عظیم تر بلدیہ حیدرآباد نے اسکول سطح کے انڈور گیمس کے ساتھ 6 سال کے عمر تا 16 سال تک عمر کے بچوں کیلئے سوئمنگ ،اسکیٹنگ، باسکٹ بال ،والی بال کی کوچنگ کا انتظام کیا ہے ۔ سمر کوچنگ کیمپ شہر کے مختلف مقامات پر جاری ہیں بچوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے جو بچے تاحال داخلہ حاصل نہیں کئے وہ سمر اسپورٹس کوچنگ کیلئے اپنے قریبی مرکز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔