50 کروڑ افراد نے ریال میڈریڈ کے فٹبال میچ کا مشاہدہ کیا

میڈریڈ 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپین کی فٹبال لیگ میں ریال میڈریڈ اور بارسلونا کے مابین کل میچ میں میڈریڈ نے کامیابی حاصل کی ۔ اس میچ کی خصوصیت یہ رہی کہ اس میچ کو دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد نے ٹی وی پر راست ٹیلی کاسٹ کا مشاہدہ کیا ۔ ریال میڈریڈ نے اس میچ میں بارسلونا کے خلاف 3 – 1 سے کامیابی حاصل کی ۔ میڈریڈ کیلئے نیمار ‘ پے پے اور کریم بینزیمہ نے گول کیا جبکہ بارسلونا کیلئے رونالڈو نے پنالٹی کک کے ذریعہ گول کیا تھا ۔ اس میچ میں رئیل میڈریڈ کے کھلاڑیوں نے بہترین تال میل کے ذریعہ گول اسکور کئے ۔