5 نئے گورنرس کے ناموں کو قطعیت

نئی دہلی ۔ /13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے 5 سینئر قائدین بشمول سابق وزیر پٹرولیم رام نائک کا مختلف ریاستوں کے گورنر کی حیثیت سے تقرر یقینی ہوگیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سابق اترپردیش اسپیکر کیسری ناتھ ترپاٹھی ، سینئر بی جے پی لیڈر دہلی وی کے ملہوترہ ، سابق بھوپال رکن پارلیمنٹ کیلاش جوشی اور سینئر پارٹی لیڈر پنجاب بلرام داس ٹنڈن کے ناموں کی بحیثیت گورنر تقرر کی سفارش کی گئی ہے ۔ راشٹرپتی بھون سے عنقریب رسمی اعلامیہ جاری کئے جانے کی توقع ہے ۔ اترپردیش ، کرناٹک اور گجرات کے علاوہ دیگر ریاستوں کے گورنرس کا تقرر کیا جائے گا ۔