حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ایرٹیل کمپنی نے اس کے 4G سرویس خدمات کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے 40 شہروں میں وسعت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وینکٹیش وجئے راگھون سی ای او اے پی و تلنگانہ بھارتی ایرٹیل لمٹیڈ نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہ کمپنی نے حیدرآباد میں پچھلے سال ٹی یس 4G نیٹ ورک کا آغاز کیا تھا جب کہ یہ اس دوران اے پی اور تلنگانہ کے 40 شہروں تک وسعت اختیار کرچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ طور پر ایرٹیل 4G سرویس خدمات حیدرآباد ، ویزاگ ، وجئے واڑہ ، تروپتی ، کرنول ، چتور ، ورنگل ، کریم نگر ، محبوب نگر ، کھمم نظام آباد ، نلگنڈہ ، راما گنڈم ، سرسلہ میں جاری ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے airtel.in/4g ملاحظہ کریں ۔۔