400رنز کے تعاقب میں افریقہ کو 39رنزکی شکست

بلوم فاؤنٹین۔ 4فروری (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے شہر بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس کے تحت 39 رنز کے شکست دے دی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے انگلینڈ کے 400 رنز کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے 33.3 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے تھے کہ بارش کے وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ خراب موسم کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ لیوس کے تحت انگلینڈ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔انگلینڈ کے 400 رنز کے نشانے کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا۔جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 11 رنز کے مجموعی سکور پر ہاشم آملہ صرف چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تین جبکہ ڈیوڈ ولے اور ٹاپ لی نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات وکٹ کیپر جیسن بٹلر کی شاندار سنچری تھی۔ انھوں نے 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 105 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے دیگر بیٹسمینوں میں بین اسٹوکس نے 57، ایلکس ہیلز نے 57، جو روٹ نے 52 اور جیسن روئے نے 48 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس نے تین، عمران طاہر نے دو جبکہ مورنی مورکل اور بہار دین نے فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔