نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے 4 کابینی کمیٹیوں کو ختم کردیا ۔ فیصلہ سازی کے عمل کو آسان بنانے کی کوششوں کا یہ ایک حصہ ہے ۔ ان میں یونیک ایڈینٹی فی کیشن اتھاریٹی (یو آئی ڈی آئی) ، قیمتوں پر کمیٹی ، قدرتی آفات اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن امور پر کمیٹی شامل ہے ۔ یو آئی ڈی اے آئی کے بارے میں کہا گیا کہ کئی اہم فیصلے پہلے ہی کئے جاچکے ہیں اور مابقی امور کاکمیٹی برائے اکنامک افیئرس فیصلہ کرے گی۔