شمس آباد۔ 9 مئی (سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے آج صبح دو مسافرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3.329 کیلو سونا ضبط کرلیا۔ دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی انڈیگو فلائٹ نمبر 6E-025 کے دو مسافرین گرین چیانل پر گذرتے وقت مشکوک اشیاء پائی گئی جس پر ان کی تلاشی لینے پر دونوں کے انڈر ویر کے اندر سے پیاکٹس برآمد ہوئے جس میں سونے کا پیسٹ برآمد ہوا جس کا وزن 3.329 کیلوگرام تھا جس کی مالیت 1,09,02,475 روپئے بتائی گئی ہے ۔ اس مادہ کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کے خلاف کسٹمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔