24 متحدہ آندھرا میں سرکاری ملازمین کو آخری تنخواہیں مئی

محبوب نگر /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علحدہ تلنگانہ کی تشکیل 2 جون کے پیش نظر ملازمین سرکار اور وظیفہ یابوں کو 24 مئی کو ہی تنخواہیں اور وظائف جاری کئے جائیں گے ۔ جی او نمبر 78 کے تحت ضلع کے 35000 ملازمین اور 14000 وظیفہ یابوں کو ایک ہفتہ قبل ہی تنخواہیں اور وظائف مل جائیں گے ۔ مستقر محبوب نگر کے ڈی ٹی او اور اسمبلی حلقہ جات کے ایس ٹی اوز ماہانہ 130 کروڑ روپئے ملازمین اور پنشنرس کو ادا کرتے ہیں ۔ اس ماہ کے آخری میں وظیفہ پر علحدہ ہونے والے ملازمین کو جی پی ایف اور دیگر رقومات بھی متحدہ ریاست کے خزانے سے ہی جاری کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ ماہ مئی کی 24 کو دی جانے والی تنخواہیں اور وظائف متحدہ ریاست کی آخری تنخواہ اور وظیفہ ہوگی ۔