کاغذ نگر۔/31جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 68ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر کمر م بھیم آصف آباد میں جملہ 198 سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی انجام دینے والوں کوسرٹیفکیٹ اور ایوارڈس سے نوازا گیا ہے اور اس کمرم بھیم آصف آباد ضلع میں 198 لوگوں کے منجملہ ضلع میں 24 مسلم سرکاری ملازمین کو 68ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر ضلع کلکٹر چمپا لال کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ اور بہتر خدمات پر ایوارڈس دیئے گئے۔ ان میں کاغذ نگر ڈی ایس پی محمد حبیب خان، ہیڈ کانسٹبل محمد ظہیر الدین کوٹالی، محمد حاجی اے آر ایس آئی، محمد خان ہیڈ کانسٹبل، محمد مجاہد پی سی منظورالحق جونیر اسسٹنٹ، شیخ ریاض الدین، محمد جعفر صدیق ہیڈ کانسٹبل، ایم اے ستار اے ڈی، مظہر النساء بیگم لیبر آفیسر، احمد اللہ خان ڈی ایم ڈبلیو، ایم اے رفیق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محمد ولی، محمد ریاض ، سید یسین، محمد جعفر احمد، ایم اے رفیق سپرنٹنڈنٹ ترپانی، شیخ حبیب، سید متین احمد، سید عماد الدین، محمد ریاض علی، خالق احمد، محمد عبدالقدیر، محمد قادر، محمد ذبیح الدین شامل ہیں۔