2024ء کے پیرس اولمپک گیمس میں فرنچ ہاکی ٹیم کی شاندار واپسی متوقع

بھوبنیشور۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ مینس ورلڈ کپ ہاکی میچس میں فرانس کے ہاتھوں اولمپک چمپینن اور ارجنٹینا کی شکست کے باعث قوی امید پیدا ہوگئی ہے کہ فرانس 20 سال میں ایک بار پھر ہاکی میں انقلاب پیدا کرسکتا ہے اور سب کی نظریہ 2024ء کے ہونے والے مہرس اولمپکس پر ٹکی ہوئی ہیں۔ جاریہ مقابلوں میں ارجنٹینا کو شکست دے کر فرانس نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ تقریباً 28 سال کے وقفہ کے بعد فرانس فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی مقابلوں میں شاندار واپسی کی ہے اور ٹیم کی کم و بیش 20 سال تک پس منظر میں رہنے کے بعد دوبارہ اچانک وہ بین الاقوامی اسٹیج پر نمودار ہوئی ہے۔ فرانس کا آئندہ مقابلہ ورلڈ نمبر 20 چین کے ساتھ پیر کو ہوگا۔ امید ہے کہ وہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنالے گی جس میں اس کا مقابلہ ورلڈ نمبر ون دو مرتبہ دفاعی چمپین رہی آسٹریلیا کے ساتھ ہوگا۔ جہاں تک فرنچ ٹیم مینجمنٹ کی رائے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم ان کی توقعات سے بہت آگے ہے اور "Ambition Hockey 2024” پراجیکٹ کو حاصل کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار اور حوصلہ مند دکھائی دیتی ہے۔ فرنچ کوچ جیرون ڈیلمی نے بیان دیا ہے کہ اولمپک چمپین ارجنٹینا کو شکست دینے کے بعد کہا کہ آپ کے پاس اگر ایک لاکھ ہاکی کھلاڑی بھی ہوں تب بھی ان کی ٹیم نے وہ کارنامہ دکھایا ہے جو ناقابل یقین ہے اور ان کی ٹیم اب بھی اپنے خواب کی تعبیر کو پورا کرنے کے بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ فرانس کے کوچ جیرون ڈیلمی اس سے قبل دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیدرلینڈ کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ ارجنٹینا کے خلاف شاندار یت پر انہوں نے کہا کہ فرانس کی ہاکی کھیل کی تاریخ کا ایہ ایک نیا موڑ اور فرانسیسی انقلاب ہے اور یہ جیت نے فرانس کے ہاکی کی قیمت کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔ فرانس 2024 کا اولمپک میزبان ہے اور فرنچ ہاکی فیڈریشن کے ایک مہم شروع کی ہے جس کا نام Ambition Hockey 2024 رکھا گیا ہے تاکہ ہاکی کو پھر سے فرانس میں کھویا ہوا مقام عطا کیا جائے۔ یہ مہم بلجیم کے پروگرام سے متاثر ہوکر شروع کی گئی ہے جس کا مقصد فرانس مینس ٹیم کو سرکردہ پانچ ٹیموں میں اور فرانس ویمنس ہاکی ٹیم کو عالمی سرکردہ 10 ٹیموں میں 2024ء تک واپس مقام عطا کرنا ہے۔ فرنچ ہاکی فیڈریشن صدر اولیویر موریو نے پہلے بیان دیا تھا کہ ہم بس 2024ء اولمپک میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ نمبروں پر یقین نہیں رکھتے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اس سے قبل فرانس 1972ء کے میونخ اولمپک کا حصہ رہی ہے اور ان کا آخری ورلڈ کپ 1990ء میں کھیلا گیا اور پھر اس کے بعد ٹیم گوشہ گمنامی میں چلی گئی۔