2015ء ورلڈ کپ تک مصباح کی قیادت کا امکان

کراچی ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصباح الحق کی پاکستانی ونڈے ٹیم کی قیادت کو کم از کم 2015ء ورلڈ کپ تک کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں دکھائی دے رہا ہے ۔ حالانکہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان کی قیادت کیلئے مضبوط دعویدار ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پیش قیاسیاں مسترد کردی گئیں ہیں کیونکہ مصباح الحق کو پاکستان کی ونڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بورڈ کا کوئی ارادہ نہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان کی ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کی قیادت سے مصباح الحق کو برطرف کرنے کا بورڈ کا کوئی منصوبہ نہیں کیونکہ دونوں ہی طرز کی کرکٹ میں وہ

ایک تجربہ کار کھلاڑی ہونے کے علاوہ انہوں نے انفرادی طور پر بہتر مظاہرے استقلال کے ساتھ کئے ہیں جب کہ کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلنے میں بھی وہ کامیاب ہیں ۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ ٹیم میں ایک لابی سرگرم تھی کہ ورلڈ کپ سے قبل شاہد آفریدی کو قیادت کے لئے پیش کیا جائے لیکن بورڈ کے چیرمین نجم شیٹی مطمئن نہیں ہوئے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ سے قبل مصباح الحق کو قیادت سے برطرف کرنا صحیح فیصلہ نہیں ہوگا۔ تاہم بورڈ ٹوئنٹی 20کرکٹ میں نئے کپتان کو تلاش کررہا ہے کیونکہ بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ میں ٹیم کی سیمی فائنل میں عدم رسائی کے بعد محمد حفیظ نے قیادت سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد آفریدی ‘ عمر اکمل یا احمد شہزاد کو ٹوئنٹی 20کا کپتان بنائے جانے کے امکانات بڑھ چکے ہیں۔ چیرمین معین خان کے ساتھ تبادلہ کررہے ہیں اور عنقریب ٹوئنٹی 20کے نئے کپتان کااعلان کیا جائے گا۔