ممبئی۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افتتاحی انڈین سوپر لیگ ٹورنمنٹ کے فائنل میں کیرالا بلاسٹرس کے خلاف آخری لمحات میں فیصلہ کن اور مقابلے کا واحد گول کرتے ہوئے محمد رفیق نے ایٹ لی ٹیکو ڈی کولکتہ کو چمپین بنایا۔ زندگی کا ایک یادگار مظاہرہ وہ بھی صرف 20 منٹوں میں کرنے پر کافی مسرور نظر آرہے محمد رفیق نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ فائنل میں شرکت کرے اور میں بھی فائنل میں کھیلنا چاہتا تھا جس کیلئے سخت محنت بھی کی۔ فائنل کے آخری 20 منٹوں میں جب کوچ نے دیکھا کہ فیصلہ کن لمحات آچکے ہیں تو انہوں نے مجھے ذمہ داری دی اور میں نے ٹیم کو چمپین بنادیا جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں۔