20 سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی

گوپال گنج ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 20 سالہ لڑکی کی تین افراد بشمول اس کے بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی اور اس گھناؤنے فعل کی فلم بندی بھی کی ۔ بعد ازاں لڑکی کو دھمکایا گیا کہ اگر اس نے اس واقعہ کے بارے میں کسی کو بتایا تو ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی ۔ ملزمین کی نگین گپتا ، آشو گپتا اور نکی کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی ہے ۔ متاثرہ لڑکی بھوانی پور علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے جب کہ نگین شاستری نگر میں رہتا ہے ۔ پولیس میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق نگین نے متاثرہ لڑکی سے دوستی کی جو جلد ہی ناجائز تعلقات میں تبدیل ہوگئی ۔ نگین نے لڑکی کو یہ نہیں بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے ۔ لڑکی سے شادی کے وعدہ پر وہ اس کی عصمت ریزی کرتا رہا ۔ بہر حال 11 اکٹوبر کو لڑکی کو یہ پتہ چل گیا کہ نگین شادی شدہ ہے اور وہ اس سے لڑنے جھگڑنے لگی ۔ 18 اکٹوبر کو نگین نے اپنے منصوبہ کے مطابق لڑکی سے بات چیت کے لیے اسے ایک ریستوراں میں طلب کیا جہاں سے اسے ایک سنسان مقام لیجایا گیا اور عصمت ریزی کی گئی ۔۔