ممبئی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی فٹبال کلب میں آج نوجوان کھلاڑی ملڈن ڈی سلوا کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ 19 سالہ سنٹرل ڈیفنڈر ڈی سلوا نے اس ضمن میں اپنی بے انتہاء خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے غیرمعمولی کوچ خالد جمیل کے علاوہ ممبئی ٹیم میں کئی نامور کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ بہتر مظاہرہ کیلئے میں پرعزم ہوں۔ ڈی سلوا گوا ٹیم کے رکن بھی رہے جس نے لوسوفونیا گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔