17 سالہ نیہا نے پہلوان سونو کو شکست دیدی

بریلی ۔5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کی ایک 17 سال کی لڑکی نے مشہور ریسلر سونو پہلوان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ہارنے والے سونو پہلوان لڑکی سے نہ صرف بڑے اور زیادہ تجربہ کار تھے، بلکہ ان کا وزن بھی 16 کلوگرام زیادہ تھا۔یہ مقابلہ بریلی میں منعقد کیا گیا تھا۔اس میں ہریانہ، راجستھان، اتراکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے پہلوان سالانہ مقابلے میں حصہ لینے کے لئے جمع ہوئے تھے۔اس بڑے مقابلے میں اتراکھنڈ کے رودرپر کی نیہا تومر سب کے توجہ کا مرکز بن گئیں۔شروع میں نظر انداز کرنے کے تھوڑی دیر بعد اتراکھنڈ کے ہی سونو پہلوان نے اس چیلنج کو قبول کر لیا۔نیہا نے میدان میں غضب کی چستی اور ہمت دکھائی۔10 منٹ سے بھی کم وقت میں نیہا نے اپنے سے طاقتور حریف کو شکست دے دی۔نیہا نے کہا کہ میں خواتین حریف کو یہ بتانا چاہتی تھی کہ وہ کہیں سے کمزور نہیں ہیں اور اس کھیل میں برابری پر ہیںلیکن اس چیلنج کی حقیقی وجہ یہ تھی کہ میں تمام خواتین حریفوں کو شکست دے چکی تھی ۔ کشتی مقابلے کے آرگنائزر جوگی نوادہ رام لیلا کمیٹی کے صدر سریش راٹھور نے کہا کہ 1972 ء میں اس تقریب کے آغاز کے بعد سے ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ایک خاتون پہلوان نے کسی مرد پہلوان کو شکست دی ہو۔