جے پور۔19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) 16 سالہ پریاس ریمربن جن کے زیادہ تر دوست ابھی سینئر سکینڈری اسکول میں ہیں انہیں جبکہ اس کھلاڑی کوجے پور میں ہوئی آئی پی ایل کی نیلامی میں 1.5 کروڑ کی بھاری رقم کے ساتھ ویراٹ کوہلی کی رائل چیلینجرس بنگلور نے خریدا۔ لیگ اسپنر برمن نے وجے ہزارے ٹرافی میں بنگال کیلئے 9 میچوں میں 11 وکٹ لئے ہیں جس کی وجہ اس کے بعد ہی وہ چھا گئے تھے وہ اپنی ٹیم کی طرف سے اس ٹورنامینٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی تھے۔ اس کے بعد انہیں آئی پی ایل ٹیلینٹ اسکاؤٹ نے منتخب کر لیا۔ انہوں نے وجے ہزارے ٹرافی میں 4.45 کی اچھی اوسط کے ساتھ بولنگ کی ۔ ایسے میں وہ بڑی رقم کے حقدار تھے۔ آئی پی ایل نیلامی میں آرسی بی نے صرف 9 کھلاڑی خریدے جن میں دو غیر ملکی کھلاڑی شمران ہیٹمائر اور ہینرک کلاسین شامل ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کے 12 ویں سیزن کیلئے جے پور میں ہوئی نیلامی میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کی زندگی راتوں رات بدل گئی ۔ اس فہرست میں ایک نام پربھسمرن سنگھ کا بھی ہے۔ جو پٹیالہ کے رہنے والے ہیں اور انہیں کنگس الیون پنجاب کی ٹیم نے 4 کروڑ 80 لاکھ کی بڑی قیمت پر خریدا ہے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ پربھسمرن سنگھ نے صرف 4 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے محض 18 رن ہی بنائے ہیں لیکن پھر بھی کنگس الیون پنجاب نے یوراج سنگھ جیسے بڑے اسٹار کو چھوڑ کر اس کھلاڑی کو اتنی قیمت پر خریدا۔ کرپٹیالہ کے رہنے والے پربھسمرن سنگھ نے پنجاب انڈر23 انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ مین301 گیندوں میں 298 رنز بنائے تھے جس میں انہوں نے 13 چھکے اور 29 چوکے لگائے ۔ اس اننگز کے بعد پربھسمرن نے سبھی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور آئی پی ایل میں انہیں 4.80 کروڑ روپئے مل گئے۔