15ویں لوک سبھا تحلیل نئے ارکان کی فہرست صدر کو پیش

نئی دہلی 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج 15 ویں لوک سبھا کو فوری اثر کے ساتھ تحلیل کردیا ۔ اب نئے ایوان کی تشکیل کیلئے رسمی طور پر کارروائی پوری ہوچکی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کابینہ کے مشورہ کو قبول کرتے ہوئے 15 ویں لوک سبھا تحلیل کرنے کے حکم پر دستخط کردیئے ۔ راشٹرپتی بھون کے پریس سکریٹری وینو راجہ مونی نے یہ بات بتائی ۔ نئی لوک سبھا کے منتخبہ 543 ارکان کی فہرست آج سہ رکنی الیکشن کمیشن ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت کی زیر قیادت صدر جمہوریہ کو پیش کردی ۔