13 سالہ مالاوت پورنا ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والی سب سے کم عمر کوہ پیماء

حیدرآباد 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ مالاوت پورنا نے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والی سب سے کم عمر کوہ پیماء ہونے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔ آج صبح انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ پر رسائی حاصل کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔پورنا 16 سالہ ایس آنند کمار کے ساتھ آج صبح ماؤنٹ ایورسٹ پر پہنچی اور یہ دونوں ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طلبہ ہیں ۔ آنند اور پورنا دونوں ہی آندھرا پردیش سوشیل ویلفیرایجوکیشن سوسائٹی کے طالبعلم ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب 52 دن طویل اس مشن کے دوران آج صبح 6 بجے پورنا کوہ ہمالیہ کی دنیا میں سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر قدم رکھا۔