13 سالہ لڑکی کی پھانسی لیکر خودکشی

حیدرآباد یکم جون ( سیاست نیوز) راجیو نگر بورہ بنڈہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں13 سالہ لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ایس آر نگر پولیس کے بموجب مریم فاطمہ نے آج صبح اپنے مکان راجیو نگر میں چھت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر لڑکی کی نعش کو گاندھی ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے بتایا کہ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔