نظام آباد:28؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)119 سال کی عمر میں ایک خاتون کا انتقال ہوگیا۔ شہر نظا م آباد کے قریش برادری سے تعلق رکھنے والی محلہ حطائی کی خواجہ بی جن کی عمر 119 سال تھی آج مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ چنو میاں کی زوجہ خواجہ بی ایک ماہ قبل تک چلتی پھرتی تھیں اور وہ صوم و صلوۃ کی پابند تھیںاور دو سال قبل تک رمضان کے روزے پابند ی سے رہا کرتی تھیں، ایک ماہ سے ان کی طبعیت بگڑ جانے سے علیل ہوگئی تھیںاور کل رات انتقال کر گئیں۔لواحقین میں4 فرزندان اور3 دختران شامل ہیں۔ بعد نماز ظہر مسجد کچیان میں نماز جنازہ اداکی گئی اور تدفین قدیم قبرستان بودھن روڈ میںعمل میں آئی جس میں رشتہ دار، دوست احباب کے علاوہ محلہ والوں کی کثیر تعدادموجود تھی۔