نیو یارک ، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) گیارہ سالہ امریکی گالفر لوسی لی نے یو ایس اوپن چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی لوسی لی نے چمپئن شپ تک رسائی کیلئے ہونیوالے مقابلے میں اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کار کیتھلین اسکاوو کو 7 شاٹس کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ میچ میں کامیابی کے باعث لوسی لی نے 19 سے 22 جون تک ہونیوالی یو ایس اوپن چمپئن شپ کیلئے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ لوسی نے کم سن ترین گولفر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اس سے قبل انہوں نے یو ایس وویمن امیچر پبلک لنکس چمپئن شپ میں شرکت کی تھی لیکن ایونٹ میں ان کا سفر پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکا تھا۔