کو روزگار کے مواقع : سوامی گوڑ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : رجسٹرڈ میڈیکل پراکٹشنرس ( آر ایم پیز ) کو 104 اور 108 سرویس میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ یہاں سندریا کلا نیلائم میں تلنگانہ پٹان گرامینا ویدالو جے اے سی کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت آر ایم پیز کے موقف کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آر ایم پیز کی شہروں میں خدمات سے استفادہ کے لیے حکومت سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایم پیز کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر آر ایم پیز بالا برہما چاری ، بھگوان داس ، ناگیندر گوڑ ، سوین اور دیگر موجود تھے ۔۔