10 ریاستوں ؍ مرکزی علاقوں کی پولنگ میں خواتین کی نسبتاً زیادہ شرکت

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لوک سبھا کے گذشتہ انتخابات کے مقابل 438 پارلیمانی حلقوں میں خواتین کا حق رائے دہی سے استفادہ کا تناسب مردوں کے بہ نسبت زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاریہ لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلہ کے بعد ابھی تک مجموعی ووٹروں کا تناسب 66.20 فیصد درج ہوا ہے جبکہ گذشتہ انتخابات میں یہ تناسب 57.61 فیصد تھا۔ الیکشن کمیشن ڈائرکٹر جنرل اکشے راوت نے آج یہاں کہا کہ ووٹر کے تناسب میں مزید اضافہ کا امکان ہے جبکہ پوسٹل بیالٹس کو شامل کیا جائے گا۔ ابھی تک 428 نشستوں کیلئے چناؤ منعقد ہوچکے اور 44.28 کروڑ ووٹرس اپنے ووٹ ڈال چکے ہیں۔