حیدرآباد۔/2اگسٹ، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک جوڑے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.5کیلو سونا ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آج صبح بنکاک سے ایک فلائیٹ پہنچی جہاں کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران ایک جوڑے کے لگیج سے 1.5 کیلو سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے جس پر انہیں گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور سونے کو ضبط کرلیا گیا۔