ریاض 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی تاجر پرنس الولید بن طلال اور اُن کی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی نے آج ٹوئٹر میں اپنے اضافی حصص کا اعلان کیا اور اس طرح وہ کمپنی کے دوسرے سب سے بڑے حصص بردار بن گئے۔ ٹوئٹر کے مشترک اسٹاک سے پانچ فیصد زائد یعنی 34,948,975 حصص صرف گزشتہ دیڑھ ماہ کے اندر ہی اضافی صورت اختیار کرگئے۔ الولید اور کنگڈم ہولڈنگ جس کے موصوف صدرنشین ہیں کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی گئی۔