مکہ راج پیٹ ۔ 30مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدرتی منڈل کے رامائے پلی موضع میں رہائشی مکان مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ۔ مکان میں محوخواب راماوا نامی خاتون بری طرح جھلس گئی ۔ جھلسی ہوئی خاتون کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں اس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق موضع رامائے پلی کی راما وا نامی خاتون اپنے ہی مکان میں محوخواب تھی ‘ رات دیر گئے اچانک حادثاتی طور پر گھر میں آگ لگ گئی اور سارے گھر کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا ‘ گھر میں موجود قیمتی اشیاء اور نقد رقم کے علاوہ مالک مکان راماوا بھی کافی بری طرح جھلس گئی ۔ بعدازاں مقامی افراد نے راماواکو آگ سے باہر نکال کر میدک کے ہاسپٹل پہنچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے جھلسی ہوئی خاتون کی حالت بہت ہی تشویشناک بتائی ۔ مکان میں موجود قیمتی سامان اور گھریلو اشیاء اور نقد رقم کا مکمل ڈھائی تا تین لاکھ روپئے کا نقصان بتایا گیا ہے ۔