شادی

حیدرآباد ۔ 3 اکٹوبر (راست) جناب سید غوث محی الدین (سکندر) کی دختر مس سیدہ ثناء تبسم کا عقد جناب سید عبدالمجید کے فرزند مسٹر سید ناصر احمد ایم ٹیک کے ساتھ 2 اکٹوبر کو مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم میں انجام پایا۔ بعدازاں روپ گارڈن فنکشن ہال ریتی باؤلی رنگ وڈ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا۔ اس تقریب میں مہمانوں اور دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسرس امیر حسین، اعجاز حسین، اویس، سجاد حسین اور جاوید حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔