مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس
نظام آباد:29؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی انسانی فروغ وسائل کے وزیر سیمرتی ایرانی نے آج ساوتھ انڈیاکے ریاستوں کے ضلع کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنس کیا ۔ انہوں نے تلنگانہ کے نظام آبا داور محبوب نگر اضلاع کے کلکٹروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا ۔ نظام آباد ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا، ضلع پریشدرکن گندھاری ٹھانہ جی رائو سے بھی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے حکومت کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ شریمتی سیمرتی ایرانی نے کہا کہ روزگار سے مربوط کرنے والی تعلیم کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی کرنے اور علاقہ میں موجودہ وسائل کے استعمال، صنعتوں کے فائدہ کیلئے تربیتی تعلیم فراہم کرنے کی اور نئی تعلیمی پالیسی کے تحت دیہی سطح پر اولیائے طلباء کی رائے حاصل کرنے اور ترک تعلیم کرنے والے طلباء کو دوبارہ مدارس میں بھرتی کرنے، بنیادی سطح پر رائے حاصل کرنے کی خواہش کی۔ترقیاتی شعبہ کے ضامن کیلئے تعلیم فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد ہے۔ضلع کی صورتحال کے مطابق روزگار کے حصول کیلئے تعلیمی منصوبہ بندی کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے مرکزی وزیر کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ پرائمری سطح پر طلباء کو کھیل کود کے ساتھ ساتھ تعلیم کی طرف دلچسپی پیدا کرنے کیلئے اولیائے طلباء خواہشمند ہے اس سے اولیائے طلباء کا تنائو بھی دور ہوگا۔ منڈل سطح،دیہی سطح پر اس خصوص میں رائے حاصل کی گئی۔ ضلع میں فوڈ پروسیسنگ و دیگر صنعتوں سے متعلق روزگار کے حصول کیلئے تربیت ناگزیر ہے۔ 3تا 6ماہ کی تربیت کیلئے زیادہ تر نوجوان دلچسپ ہے۔ خواتین کے سنگموں کو تربیت دینا بھی ناگزیر ہے۔ حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں تمام شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کی گئی۔ ضلع پریشد کے رکن ٹھانہ جی رائو نے مرکزی وزیر سیمرتی ایرانی کو ویڈیو کانفرنس میں واقف کراتے ہوئے کہا کہ پالی ٹیکنک کالجوں کی جدید تعمیری اور تعلیم کے ساتھ ساتھ 6ماہ میں ایک مرتبہ تربیت کیلئے صنعتوں سے تعلیمی شعبوں کو منسلک کرنے کی اور اسی طرح اساتذہ کا بھی سال میں ایک مرتبہ جائزہ لینے کی خواہش کی۔ اس ویڈیو کانفرنس میں پرنسپل سکریٹری ہائیر ایجوکیشن راجیو اچاریہ، اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر چرنجیویلو، ڈی ای او نظام آباد لنگیا، صدرنشین بلدیہ کے علاوہ منڈل پرجا پریشد کے صدر ایم پی ڈی اوز، سرپنچ و دیگر بھی موجود تھے۔