کوبیر میں اساتذہ کے تبادلوں سے تعلیم متاثر

کوبیر۔28اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل میں 20گرام پنچایت ‘22دیہات ہیں ‘ کوبیر منڈل میں 75 اسکولس ہیں اور عملہ اساتذہ 175ہیں۔ جن میں حال ہی میں ضلع عادل آباد ایجوکیشن کے تحت ٹیچرس کے تبادلہ عمل میں آئے ۔ کوبیر منڈل کے اطراف و اکناف مواضعات میں 40اساتذہ کے تبادلے ہونے پر اسکولس میںطلباء وطالبات کی تعلیم متاثر ہورہی ہے ۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کیلئے والدین و سرپرستوں نے کوبیر منڈل پہنچ کر منڈل ایجوکیشن آفیسر کو اساتذہ کے تعلق سے یادداشت پیش کی ۔ علاوہ ازیں کوبیر منڈل کے اردو میڈیم اسکول میں صرف دو ٹیچرس اردو پڑھانے کیلئے ہیں اور دو اساتذہ کا تقرر ضروری ہے ۔ کئی بار صدر مدرس نے منڈل ایجوکیشن آفیسر جی چندرکانت کو اساتذہ کے تعلق سے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کہا ۔ تسلی دے کر ایم ایم او (MEO) نے آج تک اردو میڈیم اسکول میں ٹیچرس کا انتظام نہیں کرپائے ۔ لہذا ضلع عادل آباد کے چیف ایجوکیشن آفیسر اور ضلع ایجوکیشن آفیسر کو کوبیر عوام اور والدین و سرپرستوں اور گاؤں کے ذمہ داران نے اپیل کی کہ جلد از جلد کوبیر منڈل ایجوکیشن کو ہدایت دیں کہ کوبیر منڈل کے اردو میڈیم کیلئے اساتذہ کا انتظام کرنے کی امید ظاہر کی ۔