عہدیداران کی لاپرواہی سے ترقیاتی فنڈس واپس ہونے کا خطرہ

مجلس بلدیہ بودھن کے اجلاس میں ارکان کا اظہار برہمی ، مختلف امور پر مباحث

بودھن /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا کی صدارت میں آج مجلس بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ خواجہ شرف الدین رکن بلدیہ بلدی حلقہ نمبر 26 نے 13 ویں فینانس کمیشن کی طرف سے بودھن شہر میں منظورہ تعمیری کاموں کا تاحال آغاز عمل میں نہ آنے پر انہوں نے ڈپٹی انجینئیر واسودیو ریڈی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ 14 ویں فینانس کمیشن کی طرف سے شہر میں تعمیراتی کاموں کی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے انجینیر کی عدم کارکردی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13 ویں فینانس کمیشن کے کاموں کے اختتام تک 14 ویں فینانس کمیشن کے فنڈز حکومت کو واپس چلنے جانے کا خطرہ ہے ۔ میر نذیر علی ڈپو کونسلر وارڈ نمبر 7 نے انجینئیر او دیو ریڈی پر کونسل کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انجینئیر کی خدمات حکومت کو واپس کردینے کی چیرمین سے خواہش کی ۔

آج کے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی وائس چیرمین نے سرکاری ملازمین کی تحویل میں موجود ICDMS سے دو ملگیات کو واپس بلدیہ کے قبضہ میں لینے کی ان کی تجویز کو آج کے ایجنڈے میں شامل نہ کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدرنشین کے شہ نشین کے قریب پہونچکر وائس چیرمین حبیب خان اجلاس کی کارروائی روک دینے کا مطالبہ کیا اور مذکورہ ملگیات کے تعلق سے واضح جواب دینے تک اجلاس کی کارروائی نہ چلنے دینے خلل پیداکیا ۔ اس دوران حبیب خان اور کانگریس پارٹی کے رکن عمادالدین ضلع کے درمیان سخت کلامی ہوئی اور کونسل میں افراتفری مچھ گئی ۔ چیرمین ایلیا نے دس منٹ کیلئے اجلاس کو ملتوی کردیا ۔ اجلاس ملتوی ہوتے ہی برہم خواجہ شرف الدین اور نذر علی نے سہ نشین کے قریب موجود ڈپٹی انجینئیر پر برس پڑے اور گتہ داروں کے بلز کی ادائیگی کیلئے رشوت طلب کرنے کا ڈپٹی چیرمین پر شرف الدین نے الزام عائد کیا ۔ شیخ اطہر احمد نے امساک باراں اور آبی ذخیرہ بلال میں موجود پانی کی مقدار کے تعلق سے امتیاز کرتے ہوئے پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے کونسل کو واقف کروانے کی خواہش کی ۔ چیرمین ایلیا نے بتایا کہ آئندہ چھ ماہ تک شہریان بودھن کو بلاخلل پینے کا پانی سربراہ کرنے ذخیرہ موجود ہے ۔ آج کے اجلاس میں عابد سیٹھ دامودھر ریڈی راشد ، راجو ، شوراج ، اعجاز خان نے بھی مباحثہ میں حصہ لیا ۔

آرمور میں تلگو دیشم کا احتجاجی دھرنا
آرمور /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم یونٹ آرمور کی جانب سے کسانوں کی خودکشی اور دیگر مسائل کو لیکر نظام ساگر کنال برانچ پر راستہ روکو دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم حلقہ انچارج آرمور راجارام یادو نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت کی غلط پالیسی اور کسانوں کے مسائل کو یکسر نظر انداز کرنے کی وجہ کسان قرض کا شکار ہوتے ہوئے خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کو 10 لاکھ روپئے ادا کئے جائیں اور کسانوں کو مفت میں زرعی بیج اور کھاد دئے جائیں ۔ اس موقع پر تلگودیشم میونسپل فلور لیڈر نرسمہا ریڈی و دیگر قائدین پولا سدھاکر کے علاوہ کسانوں کی پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔