حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عبدالحق سبحانی کے فرزند عبدالفصیح ریحان کی شادی محمد ریاض الدین مرحوم کی دختر کے ساتھ جمعرات 8 اکٹوبر کو بعد عشاء نبیل فنکشن ہال فلک نما میں انجام پائی ۔ تقریب میں دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ برادران نوشہ عبدالسمیع رضوان ، عبدالوسیع عمران کے علاوہ محمد اقبال شمیم ، محمد زہب محی الدین سمیع ، ارسلان ، اسمعیل ، جعفر ، صدیق ، صادق ، مخدوم ، محمود ، محمد امتیاز اور دوسروں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔