ویملواڑہ۔ 26 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں سے کسان استفادہ کریں۔ اگریکلچر ڈپارٹمنٹ کے ADA سپریا درشنی اور منڈل کے اگریکلچرل ڈپارٹمنٹ آفیسرس بی سنتوش نے یہ بات بتائی۔ ویملواڑہ منڈل لنکاپلی دیہات میں کسانوں کو پودوں کے ادویات کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اگریکلچرل کے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین نے کہا کہ کسانوں نے کیمیکل کی ادویات کے استعمال کے بجائے قدرتی کھاد کے استعمال کریں، زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے روبہ عمل کروشی ویکاس یوجنا اسکیم سے کسان فائدہ اٹھائیں۔ بعدازاں کسانوں کو قدرتی کھاد کے استعمال کے تعلق سے تربیتی کلاسیس منعقد کئے گئے۔ اس اجلاس میں لنکاپلی کے سرپنچ بی مرلی ، ایم پی ٹی سی پرامیلا کے علاوہ دیگر کسانوں نے شرکت کی۔