جی ایچ ایم سی کو ارلی برڈ اسکیم میں 200 کروڑ روپئے وصول

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اپریل : ( آئی این این) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے سال 2016-17 کے لیے جائیداد ٹیکس کی ارلی برڈ اسکیم میں 200 کروڑ روپئے وصول کئے ۔ گذشتہ سال اس اسکیم کے تحت 177 کروڑ روپئے وصول ہوئے تھے ۔ ریاستی حکومت نے 30 اپریل سے قبل جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے 5 فیصد کی چھوٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔ تقریبا 2 لاکھ 40 ہزار ٹیکس دہندگان نے اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اس اسکیم کے تحت جائیداد ٹیکس ادا کیا ۔