حیدرآباد ۔ 27 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کورو منڈل انٹرنیشنل لمیٹیڈ جو ہندوستان کی سرکردہ کھاد تیار کنندہ ہے اس نے 15 دسمبر 2014 تا 31 جنوری 2015 مدت کے دوران اس کی کھادوں کی خریداری کے لیے ’ گرومور خزانہ ‘ کے نام سے کسان اسکیم شروع کی ۔ اسکیم ہذا تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں میں عمل میں لائی گئی ۔ اس اسکیم کے مطابق ایسے کسان جنہوں نے کھاد کے دو بیاکس ( سوائے یوریا ) خریدا ان کو کوپن دیا گیا تھا جس سے وہ کمپیوٹرائزڈ ڈرا پروگرام میں مختلف قسم کے تحائف کے اہل تھے ۔ اس سلسلے میں 26 مئی کو حیدرآباد میں ’ گرومور خزانہ ‘ اسکیم کے تحت ونرس کا فیصلہ کیا گیا ، ہومیروٹ پر اس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام میں کسان ڈیلرس ، کوآپریٹیو سوسائٹیز کے نمائندے ، محکمہ کے عہدیدار کے علاوہ کمپنی ایگزیکٹیوز موجود تھے ۔ پروگرام کے تحت مختلف تحائف کے لیے اہل ونرس کو قطعیت دینے کمپیوٹرائزڈ لکی ڈرا عمل میں آیا ۔ 8020 کسان ونرس کو مختلف تحائف جس میں 20 بائیکس ، 1000 سیل فونس ، 12000 اسپرئیرس اور 5000 ٹفن باکسیس ڈرا میں قطعیت پائے ۔ کمپنی کے نمائندوں کی جانب سے ونرس کو اطلاع دی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے کمپنی کے ٹول فری کسٹمر کیر 1800-425-2828 پر ربط کریں ۔۔