’ ورک ٹو رول ‘‘ پر عمل آوری

محبوب نگر ۔7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تحصیلداران اور ان کا ماتحت عملہ اور وی آر اوز آج ’’ ورک ٹو رول ‘‘ کی پابندی کرنے کی اطلاع تحصیلدار ضلع اسوسی ایشن کے صدر امریندر نے دی ۔ انہوں نے سیاست نیوز کو بتایا کہ تحصیلداروں پر کام کا بوجھ زیادہ ہوچکا ہے جس سے ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے ہی چند چنتہ گنٹہ کے وی آر او رنگاریڈی میں فوت ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کے خلاف نہیں ہیں لیکن کام کیلئے وقت بھی تو ضروری ہے ۔ ایک کام جاری رہتا ہے تو دوسرا کام سرپر آپڑتا ہے جس سے عملہ پر کام کی تکمیل کا دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ ویڈیو کانفرنس میں بھی وقت کافی ضائع ہورہا ہے ۔ فوڈ سیکیورٹی کارڈ اور وظائف کی درخواستوں کی تنقیح کے دوران سیاسی قائدین کی ہراسانیاں بھی زیادہ ہورہی ہیں ۔ لہذا اسوسی ایشن نے طئے کیا ہیکہ ’’ ورک ٹو رول ‘‘ پر عمل کرتے ہوئے 10.30 بجے صبح تا 5بجے شام ہی اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر اوقات میں کام نہ کرنے کا انہوں نے اعلان کیا ۔