عذرا دکنی
فلمی صنعت اور فیشن کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ فیشن انڈسٹری کا ہر نیا انداز عموماً سب سے پہلے فلمی دنیا میں اپنایا جاتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ نت نئے فیشن یہیں سے جنم لیتے ہیں ۔
اور دیکھتے ہی دیکھتے فیشن کی دنیا میں چھا جاتے ہیں کوئی بھی فیشن دیرپا نہیں ہوتا اور بالآخر تبدیل ہوکر ہی رہتا ہے ۔ فلمی ستارے فیشن کے ان بدلتے رنگوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ رکھتے ہیں۔ ان کے مداح اور فلمی شائقین فیشن کے معاملہ میں ان کی تقلید کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر فیشن جلد یا بہ دیر ماند پڑ جاتا ہے۔ اگر کچھ باقی رہ جاتا ہے تو وہ ہے ’ اسٹائیل ‘ گویا فیشن آنی جانی چیز ہے، اس کی اتنی اہمیت نہیں جتنی کہ اسٹائیل کی ہوتی ہے۔ اسٹائیل ہر شحض کی انفرادی پہچان اور اس کی شخضیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ کوئی شخص جس انداز سے کسی فیشن کو اپناتا ہے وہی دراصل اس کا اسٹائیل ہے۔ لہذا فیشن تو بدل جاتا ہے لیکن اسٹائیل باقی رہ جاتا ہے۔ اس لئے یہ سچ ہے کہ فیشن بدل جاتا ہے لیکن اسٹائیل کبھی نہیں بدلتا اور یہ کبھی ماند نہیں پڑتا۔