’’گجرات نفرت کا نمونہ ‘‘: اسرانی

ایٹا نگر۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کامیڈین اسرانی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زعفرانی جماعت (بی جے پی) ملک کو 18 ویں صدی کی سمت لیجانا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ بالی ووڈ کے سینئر مزاحیہ اداکار 75 سالہ اسرانی نے گزشتہ شام یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’گودھرا داغ کے ساتھ گجرات ماڈل دراصل نفرت کا نمونہ ہے جس نے 2,000 افراد کی جان لی ہے جبکہ کانگریس ماڈل نے 183 بڑی فلاحی اسکیمات متعارف کی ہیں۔ اسرانی نے کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی ملک کے نوجوانوں کیلئے کام کررہے ہیں، لیکن بی جے پی صرف انتشار کیلئے اکسانا جانتی ہے۔ وہ (مودی) اگر برسراقتدار آجائیں گے تو آپ کا خون چوس لیں گے۔