’’پاکستان کے پاس ڈی ولیرس یا کوہلی نہیں‘‘

لاہور۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہیکہ پاکستان کے پاس اے بی ڈیولیرس یا ویراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی نہیں لیکن ان کے پاس جیت کا جذبہ ہے جو دوسری ٹیموں کے پاس نہیں۔پیر کو یہاں قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے کھلاڑی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل عمران خان سے ملنا چاہتے تھے لیکن خان صاحب نے لاہور آنے سے معذرت کرلی اور کھلاڑی اس وقت اسلام آباد نہیں جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ڈیولیرس یا انڈین ویراٹ کوہلی جیسے کھلاڑی نہیں لیکن اگر وہ جذبے کے ساتھ کھیلے تو ورلڈ کپ میں کامیابی ضرور ملے گی۔