گجویل 25 اپریل (پریس نوٹ) انجمن محبان اُردو اور نوجوانان گجویل کے زیراہتمام جلسہ بعنوان ’’موجودہ حالات اور ووٹ کی اہمیت‘‘ بصدارت سید مسکین احمد 26 اپریل 7 بجے شام پرگنیہ گارڈن ، گجویل، پرگنیہ پور مین روڈ منعقد کیا جائے گا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی ٹی ہریش راؤ ، محمود علی ایم ایل سی، محمد عبدالقادر صدر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی، ایم اے حکیم ایڈوکیٹ، سلطان عارف این آر آئی، راج نرسو وغیرہ شرکت کریں گے۔ حلقہ اسمبلی گجویل کے مسلم رائے دہندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جعفر خان، یوسف بابا، سلیم نے مسلمانانِ گجویل سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے۔