نئی دہلی ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تقاریر نہیں بلکہ کام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہاں حالیہ اسمبلی الیکشن میں ناکامی اس لئے ہوئی کہ گزشتہ سال منعقدہ عام انتخابات میں عوام کے زبردست خط اعتماد دینے کے باوجود ’’بے التفائی‘‘بڑھتی جارہی ہے۔ کجریوال نے دہلی اسمبلی میں لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے خطبہ کے بعد اپنے اختتامی ریمارکس میں مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ’’ ہمیں صرف باتیں نہیں ، کام چاہئے۔ عوام تقاریر سے ایک بار ، دو بار یا تین بار دھوکہ کھائیں گے مگر ہمیشہ نہیں‘‘۔