’’دیوے گوڑا کی بیٹے کی طرح خدمت کروں گا ‘‘: مودی

چکمگلور۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل یو کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا کے اس بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نریند رمودی نے آج انہیں گجرا ت میں قیام کی دعوت دی اور یہ وعدہ کیا کہ وہ ان کی ان کے فرزند سے زیادہ خدمت کریں گے ۔ کل ہی سابق وزیر اعظم مودی سے کہا تھا کہ اگر نریندر مودی نے اقتدار سنبھال تو وہ سیاسی سنیاس لیں گے اور کرناٹک چھوڑ دیں گے ۔ مودی نے کہا دیوے گوڑا جی آپ ایک بزرگ شخص ہیں آپ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ہیں میں آپ کے بیٹے کی طرح ہوں، میری ریاست میں اگر رہ جائیں تو میں بیٹے کی طرح خدمت کروں گا۔