’’دوسرا‘‘ سے کنارہ کشی،اجمل کا نئی کیرم بال متعارف کرنے کا فیصلہ

کراچی21 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اپنے خفیہ ہتھیار دوسرا کی وجہ سے دنیا بھر کے بیٹسمینوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے آف اسپنر سعید اجمل نے اپنے کیریئر کو بچانے کے لئے دوسرا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نئی کیرم بال متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ گیند کینیا کے خلاف میچ میں کی اور بیٹسمینوں کو مشکلات پیدا کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ثقلین مشتاق لاہور پہنچ کر میرے ایکشن پر کام شروع کرئیں گے۔میں نے کیرم بال پر بہت کام کیا ہے اور امید ہے کہ نئے ایکشن اور نئے خفیہ ہتھیار سے پاکستان ٹیم کو فتح دلواوں گا۔اجمل نے کہا کہ پہلے میری کہنی 40 ڈگری سے زیادہ تھی اب چند ڈگری کا فرق ہے اسے بھی ختم کرکے 15 ڈگری کی حد میں آجاوں گا اور آئی سی سی سے اجازت حاصل ہوجائی گی۔اجمل کے بموجب ابھی انہوں نے پہلا میچ کھیلا ہے۔ آہستہ آ ہستہ ردہم میں آجائینگے۔ان پر کوئی دباو نہیں ہے۔تین ماہ بعد میچ کھیل کر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ جلد پر اعتماد انداز میں بولنگ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔حالات اسپین بولنگ کے لیے سود مند نہیں تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک یسٹ ہندوستان میں کروانے کا رادہ رکھتا ہے۔ سابق ٹسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق ایک بار پھر مختصر وقت کے لئے ان بولروں کے ساتھ ہوں گے۔ سعید اجمل نے کہا ہے کہ ویزا کے حصول کے بعد بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کب بائیو مکینک ٹسٹ ہو گا۔واضح رہیکہ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کی وجہ سے سعید اجمل فی الحال بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں، تاہم ورلڈ کپ میں کھیلنے کیلئے آف اسپنر کافی پرعزم ہیں۔