’’تھانے جہادی‘‘ کی آن لائن امیجس

الحساکہ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صہیم ٹنکی کے ارکان خاندان نے جاریہ ماہ کے اوائل میں میڈیا کو بتایا تھا کہ انہیں ایک نامعلوم عراقی فون نمبر سے ایک کال موصول ہوئی تھی جس کے ذریعہ انہیں صہیم کی موت کی اطلاع دی گئی تھی۔ آن لائن اپ لوڈ کی گئی امیجس میں بھی صہیم ٹنکی کوشام شمال مشرقی شہر المساکہ میں خودکش بم حملے کرنے کے کچھ دیر قبل دکھایا گیا ہے۔ صہیم کے ارکان خاندان نے این آئی اے افسران کو بھی بتایا تھا کہ انہیں نامعلوم عراقی فون نمبر سے ایک فون کال موصول ہوئی تھی۔ این آئی اے ذرائع نے بھی بتایا کہ وہ اب تک کسی ٹھوس نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔